9 فروری، 2022، 11:31 AM

پاکستان کے الیکشن کمیشن فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے دیا

پاکستان کے الیکشن کمیشن فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے دیا

پاکستان کے الیکشن کمیشن حکمراں جماعت تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے الیکشن کمیشن حکمراں جماعت تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو بطور ایم این اے تمام مراعات واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ میں تمام تنخواہیں اور مراعات واپس جمع کرائی جائیں۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی رکنیت کا نوٹی فکیشن بھی واپس لینے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے فیصل واوڈا نااہلی کیس 2 سال سے زائد عرصے تک زیر سماعت رہا، رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل سمیت 3 درخواست گزاروں نے فیصل واوڈا کی نااہلی کی استدعا کی۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ 23 دسمبر 2021 کو محفوظ کیا تھا، فیصل واوڈا پر 2018 عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں دوہری شہریت چھپانے کا الزام تھا۔ مارچ 2021 میں فیصل واوڈا بطور رکن قومی اسمبلی مستعفی ہوکر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

News ID 1909786

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha